سری نگر(سی این پی )مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی التجا کو والدہ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ استعمال کرنے کی اجازت مل گئی ، التجا مفتی نے کہا مقبوضہ کشمیر کے لوگوؔں کیساتھ شیطانی سلوک بند کیا جائے.تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کے ٹوئٹر اکاؤنٹ نے 46روز بعد کام شروع کردیا، اکاؤنٹ ان کی صاحبزادی التجا آپریٹ کررہی ہیں۔التجا مفتی نے ٹویٹ میں کہا مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کیساتھ شیطانی سلوک بند کیا جائے، مقبوضہ کشمیر کے لوگوں کی بھی خواہشات اور خواب ہیں ، کشمیریوں کے خلاف نفرت،تفریق آمیز نظریے کو ختم ہونا چاہیے۔محبوبہ مفتی کی صاحبزادی التجا نے ٹوئٹر پر مختلف شعبوں میں نمایاں خدمات انجام دینے والے کشمیریوں کی تصاویر بھی شئیر کیں۔واضح رہے محبوبہ مفتی بھارت کی جانب سے کشمیر کی خصوصی حیثیث ختم کرنے کے اقدام کے بعد 5اگست سے زیر حراست ہیں، اور انہیں ٹوئٹر اکاؤنٹس تک رسائی نہیں۔یاد رہے رواں ماہ کے آغاز میں بھارتی سپریم کورٹ نے گرفتار سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی بیٹی کو والدہ سے ملاقات کی اجازت دی تھی ، التجامفتی نے والدہ سے ملنے کے لئے درخواست دائر کی تھی۔اس سے قبل التجا مفتی کا کہنا تھا میری والدہ مقبوضہ کشمیر کی سابق وزیراعلی ہیں، مودی سرکارسے پوچھتی ہوں کہ ان سے دہشت گردوں جیسا سلوک کیوں کیا جارہا ہے۔واضح رہے مقبوضہ کشمیرمیں 47 روز گزرنے کے بعد بھی مسلسل کرفیو جاری ہے ، بچوں کا دودھ اور جان بچانے والی ادویات سمیت کھانے پینے کی اشیا ختم ہونے سے بحران سنگین ہوگیا ہے جبکہ نیٹ موبائل، انٹرنیٹ سروس اورٹی وی نشریات بھی بدستوربند ہیں۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری