لاہور(سی این پی)چیف ڈرگ کنٹرولرپنجاب نے کورونا وائرس کے علاج میں موثر ثابت ہونے والی دوا ڈیکسامیتھاسون کی مارکیٹ میں خریدو فروخت کو مانیٹر کرنے کی ہدایت کی ہے۔ کورونا وائرس کے بڑھتے کیسز کے پیش نظر ماسک سمیت دیگر طبی اشیا اور ادویات کی دستیابی کا مارکیٹ میں فقدان دیکھا گیا ہے تاہم اس خدشے کے باعث چیف ڈرگ کنٹرولرپنجاب نے ڈرگ انسپکٹرز کے نام مراسلہ لکھا جس میں ڈیکسامیتھاسون کی خریدو فروخت پر نگرانی کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔ڈرگ کنٹرولرپنجاب نے مراسلے میں کہا کہ موجودہ صورتحال میں کورونا وائرس کے مریضوں کے علاج کے لیے یہ دوا اہم ہے لہذا دوا کی موجودگی اور ترسیل سے متعلق رپورٹ کل تک جمع کرائی جائے۔واضح رہے کہ برطانیہ کے سائنسدانوں نے اسٹیرائیڈ دوا ڈیکسامیتھاسون کو کورونا وائرس کے علاج میں انتہائی موثر قرار دیا ہے۔برطانیہ کی آکسفورڈ یونیورسٹی کے سائنسدانوں نے کورونا کے خلاف ڈیکسامیتھاسون دوا کا کامیاب تجربہ کیا ہے جس کے استعمال سے 3 میں سے ایک شدید بیمار کورونا مریض صحت یاب ہونے لگا ہے۔برطانوی سائنسدان پروفیسرپیٹر ہاربے کے مطابق یہ اب تک کی پہلی دوا ہے جس نے کورونا میں اموات کو کم کرکے دکھایا ہے اور یہ ایک اہم پیشرفت ہے۔
عدالت کی آزادی یقینی بنائیں گے، اندر اور باہر سے حملہ نہیں ہونا چاہیے،چیف جسٹس
قرض لینا کامیابی نہیں، قرض سے نجات پانا کامیابی ہوگی، وزیراعظم
اسلام میں ہر دن محنت کشوں کی عظمت کا دن ہے ، ثمینہ احسان
عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا اور سلمان اکرم میں تلخ کلامی
پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کرسکی
الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی طلبی کا نوٹس معطل
ایل این جی ریفرنس واپس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں،شیریں مزاری
وزیر داخلہ کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
نائب وزیرِ اعظم جاتی امرا کا آئین ہے، شیخ رشید