بیجنگ(سی این پی)چین کے مرکزی اور جنوبی صوبوں میں شدید بارشوں سے مزید 12 افراد ہلاک اور دس لاپتہ ہو گئے۔صوبے سیچوان اور ہبئی میں شدید بارشوں سے معمولاتِ زندگی بری طرح متاثر ہوئے۔ شہر کی سڑکوں پر پانی جمع ہو گیا۔ ریسکیو ارکان نے پانی میں پھنسے افراد کی مدد کی۔ حکام نے 8 ہزار افراد کو محفوظ مقامات پر پہنچا دیا ہے۔ پورے ملک میں رواں ماہ سے جاری بارشوں سے اب تک 80 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔واضح رہے کہ متاثرہ علاقوں میں ہونے والی بارشوں اور سیلاب سے ایک کروڑ سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں، سیلاب سے معیشت کو اربوں ڈالر کا نقصان ہو چکا ہے۔ سیلابی ریلا کئی شہروں میں موجود آبادیوں میں داخل ہو گیا جس کی زد میں آ کر ہزاروں مکان پانی میں بہہ گئے۔ امدادی کارکنوں نے لوگوں کو سیلاب سے بچانے کی کوششیں جاری رکھیں اس کے باوجود متعدد افراد لاپتہ ہیں۔
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم
توشہ خانہ گاڑیوں کا کیس، صدر آصف زرداری کیخلاف کارروائی روک دی گئی
مہنگائی میں پسے عوام کو بجلی کا جھٹکا لگانے کی تیاری
ملک بھر میں مزید بارشوں کی پیش گوئی
9 مئی کو کرنے والے اور کروانے والوں کو آئین کے مطابق سزا دینا پڑے گی،ڈی جی آئی ایس پی آر
سعودی وفد نے پاکستان کی مہمان نوازی کا کھلے دل سے اعتراف کیا، وزیراعظم
جو جج مداخلت دیکھ کر کچھ نہیں کر سکتا وہ گھر بیٹھ جائے، چیف جسٹس