اسلام آباد(سی این پی) حکومت پاکستان نے اپنا سیاسی آفیشل نقشہ جاری کر دیا جس میں مقبوضہ کشمیر اور لداخ کو پاکستان کا حصہ ظاہر کیا گیا ہے جبکہ۔ لائن آف کنٹرول کو محض فوجی لائن قرار دیاگیا ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستان نے اپنا سیاسی آفیشل نقشہ جاری کر دیا۔ مقبوضہ کشمیر کو نقشے میں پاکستان کا حصہ ظاہر کر دیا گیا۔پاکستان کی جانب سے نقشے کو اقوام متحدہ میں پیش کیا جائےگا۔کابینہ اجلاس میں پاکستان کے نئے نقشے کی منظوری دی گئی۔وزیراعظم عمران خان نے اجلاس کے دوران شرکا کو نئے نقشے پر مبارکباد دی۔اس موقع پر وزیراعظم عمران خان کا کہنا تھا کہ ایک دن یہی پاکستان کا مستقل نقشہ ہوگا،کشمیر پاکستان کا ہے اور پاکستان کا رہےگا۔نئے نقشے میں لداخ کو بھی پاکستان کا حصہ بتایا گیا ہے۔نئے سیاسی آفیشل نقشے کی تمام سیاسی جماعتیں منظوری دے چکی ہیں۔نقشے میں لائن آف کنٹرول کو محض فوجی لائن قرار دیاگیا ہے۔نئے نقشے کے مطابق سابقہ فاٹا خیبرپختونخوا کا حصہ اور یہی باؤنڈری اب انٹرنیشنل بارڈر ہوگا۔پاکستان کےنئے سیاسی نقشے پر چین کو اعتماد میں لیاگیا ہے۔سیکیورٹی کونسل کی قراردادوں پر عملدرآمدکے بعدحتمی نقشہ سامنے آئے گا۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق