راولپنڈی(سی این پی)راولپنڈی کی مقامی عدالت نے معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو شراب برآمدگی کیس میں نو سال بعد باعزت بری کر دیا ہے۔عدالت نے اداکارہ کو عدم شواہد کی بنا پر مقدمے سے بری کیا،عدالتی حکم کے مطابق اداکارہ عتیقہ اوڈھو کےخلاف کوئی ثبوت نہیں لہذا انہیں بری کیا جاتا ہے۔ بریت کا فیصلہ سول جج یاسر چوہدری نے سنایا۔ اس مقدمے میں 210 پیشیاں ہوئیں اور 16 جج تبدیل ہوئے۔عدالت نے 9 سال 2 ماہ اور 14 روز بعد فیصلہ سناتے ہوئے اداکارہ عتیقہ اوڈھو کو شراب برآمدگی کیس میں باعزت بری کیا۔واضح رہے کہ معروف اداکارہ عتیقہ اوڈھو 9 سال قبل اسلام آباد سے کراچی سفر کرتے ہوئے اسلام آباد ایئرپورٹ پران کے بیگ سے شراب کی دوبوتلیں برآمد ہوئی تھیں اور انہیں چھوڑدیا گیا تھا بعد ازاں سابق چیف جسٹس سپریم کورٹافتخار چوہدری نے سوموٹوایکشن لیتے ہوئے ملزمہ کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دیا تھا،سابق چیف جسٹس سپریم کورٹ افتخار چوہدری کے حکم پر 7 جون 2011 کو اداکارہ کے خلاف تھانہ ایئرپورٹ راولپنڈی پولیس نے مقدمہ درج کیا تھا اور نو سال بعدعدم شواہدپر اداکارہ عتیقہ اوڈھو باعزت بری ہوئیں ہیں۔
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا
All the best.
Mabrook attiqa