لندن(سی این پی)برطانیہ میں کورونا سے متعلق نئے قوانین متعارف کرا دیئے گئے، گھر میں قرنطینہ نہ کرنے والے متاثرین کو 10ہزار پائونڈ تک جرمانہ ہوگا۔ لندن میں سیکڑوں افراد نے کورونا کے دوسرے متوقع لاک ڈائون کے خلاف احتجاج کیا۔برطانیہ میں کورونا کی دوسری لہر کاخدشہ ،حکومت پھر الرٹ ہو گئی۔ وبا کو روکنے لیے اٹھائیس ستمبر سے نئے قوانین لاگو کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا گیا۔ حکومت مثبت ٹیسٹ آنے والوں کو ٹریک اینڈ ٹریس کرے گی۔قرنطینہ کے دوران گھر سے باہر ملاقاتیں کرنے والے کو ایک ہزار سے 10 ہزار پائونڈ تک جرمانہ ہوگا، ان مالکان پر بھی جرمانہ ہوگا جو مثبت ٹیسٹ آنے والے ملازمین کو دفتر آنے پر مجبور کریں گے۔دوسری طرف لندن میں سیکڑوں افراد کورونا کے دوسرے متوقع لاک ڈائون کے خلاف سڑکوں پر آگئے۔ مظاہرین کا مطالبہ تھا کہ دوسرا لاک ڈائون نہ لگایا جائے، احتجاج کے دوران مظاہرین نے بینرز اٹھا رکھے تھے جن میں کورونا کو “ڈیجیٹل جیل” کورونا ایک دھوکا اور “خوف نہیں آزادی” کے نعرے درج تھے۔ ٹریفلگر اسکوائر پر مظاہرین نے پولیس سے الجھنے کی بھی کوشش کی۔
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک
پی ٹی آئی کے ساتھ کسی ڈیل کا علم نہیں ، محسن نقوی
آرمی چیف سے ترک لینڈ فورسز کے کمانڈر کی ملاقات، دفاعی تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار نے متفرق درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج کر دیں
گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا