اسلام آباد(سی این پی)لیاقت قائم خانی کی قیمتی گاڑیاں، درجنوں پلاٹس سے متعلق اہم ثبوت نیب کے ہاتھ لگ گئے۔ سابق ڈی جی پارکس کی دوبارہ گرفتاری کیلئے وارنٹ جاری کرنے کیلئے چیئرمین نیب کو درخواست ارسال کر دی۔ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق ڈی پارکس لیاقت قائم خانی کو ایک اور کیس میں بھی گرفتار کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے، لیاقت قائم خانی کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں بھی گرفتار کیا جائے گا۔سابق ڈی جی پارکس لیاقت قائم خانی کے خلاف نیب کے ہاتھ مزید اہم ثبوت لگ گئے، لیاقت قائم خانی کے ذرائع آمدن، قیمتی گاڑیوں، درجنوں پلاٹس سے متعلق ٹھوس شواہد موجود ہیں، بنگلے، بے نامی جائیدادیں، قیمتی تحائف سے متعلق بھی نیب نے شواہد اکٹھے کر لئے گئے ہیں۔نیب نے لیاقت قائمخانی کے دوبارہ وارنٹ گرفتاری جاری کرنے کی درخواست چیئرمین نیب کو بھیج دی۔ لیاقت قائم خانی باغ ابن قاسم کیس میں پہلے ہی جیل میں ہیں۔ لیاقت قائم خانی کیخلاف آمدن سے زائد اثاثوں کی انکوائری کی منظوری بھی لی جائے گی۔
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک
سعودی سرمایہ کاروں کا وفد آج پاکستان پہنچے گا