اسلام آباد(سی این پی) موٹرویز اینڈ نیشنل ہائی ویز پر ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں پر جرمانوں میں بھاری اضافہ کر دیا گیا۔گزٹ نوٹیفیکیشن کے مطابق اوور سپیڈ پر موٹرسائیکل سوار کو 1500 جب کہ کاروالے کو 2500 روپے جرمانہ بھرنا پڑے گا، اس سے پہلے سب کے لیے یہ جرمانہ 750 روپے ہوتا تھا۔اس کے علاوہ کمرشل گاڑیوں کو اوور سپیڈ پر 10 ہزار جرمانہ ہوگا اور اوولوڈنگ پر بھی 10 ہزار روپے جرمانہ کیا جائے گا۔غلط اوور ٹیکنگ پر کمرشل گاڑی کو 3000 روپے جرمانہ کیا جائے گا جب کہ بے ہنگم ڈرائیونگ پر کار، موٹرسائیکل کو5 ہزاراور کمرشل گاڑی کو10 ہزار جرمانہ ہو گا۔اسی طرح غلط یو ٹرن لینے پر کار، موٹرسائیکل کو ایک ہزار اور کمرشل گاڑی کو3000 جرمانہ ہو گا جب کہ سیٹ بیلٹ نہ باندھنے پر کار سوار کو 1500 اور کمرشل گاڑی کو 3000 جرمانہ کیا جائے گا۔
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال
مریم نواز سے ترکمانستانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم