وفاقی دارالحکومت میں زلزلے کے جھٹکے

اسلام آباد(سی این پی )وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں تاہم کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹراسکیل پرزلزلے کی شدت 4.7 تھی جبکہ زلزلے کی گہرائی 209 کلومیٹر تھی۔ زلزلے کا مرکز افغانستان تاجکستان بارڈر تھا۔ زلزلہ کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا تاہم کسی قسم کے جانی اور مالی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں