وزیراعلی سندھ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی

کراچی(سی این پی)وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر حملے کی انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔وزیراعلی ہائوس کے مطابق مراد علی شاہ نے واقعے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ یہ واقعہ ملکی سلامتی اور معیشت پر حملے کے مترادف ہے۔مراد علی شاہ نے پولیس اور رینجرز کی طرف سے بروقت کارروائی کو سراہتے ہوئے کہا کہ وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک دشمن عناصر ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، تمام قانون نافذ کرنے والے ادارے مزید چوکس رہیں۔وزیراعلی سندھ نے ہدایت کی کہ واقعے کی مکمل تفصیلی انکوائری کرکے رپورٹ پیش کی جائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں