پشاور، ٹیسٹنگ ایجنسی کا دفتر سیل، انجینئرنگ میں داخلے کا ٹیسٹ موخر ہونے کا خدشہ

پشاور(سی این پی)محکمہ ایکسائز و ٹیکسیشن نے پراپرٹی ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوایشن ایجنسی کا دفتر سیل کردیا۔ترجمان ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوایشن ایجنسی (ایٹا)کے ذمہ 2 کروڑ روپے پراپرٹی ٹیکس واجب الادا ہیں اور ٹیکس کی عدم ادائیگی پر ایٹا کا دفتر سیل کیا گیا ہے۔ترجمان کا کہنا تھاہ ایٹا کا دفتر سیل ہونے کے باعث 27 ستمبر کو ہونے والے انجینئرنگ کالج میں داخلے کا ٹیسٹ موخر ہونے کا خدشہ پیدا ہوگیا ہے۔ایجوکیشنل ٹیسٹنگ اینڈ ایویلوایشن ایجنسی(ایٹا)خیبرپختونخوا میں میڈیکل اور انجینئرنگ میں داخلوں اور سرکاری وغیر سرکاری ٹیسٹ کا انعقاد بھی کرتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں