’مسلز بناؤ، مسئلے نہیں‘ اداکارہ ماہ نور بلوچ کی سوشل میڈیا پر تصویر وائرل

اسلام آباد(سی این پی)پاکستان کی معروف اداکارہ ماہ نور بلوچ کی نئی تصاویر انٹرنیٹ پر وائرل ہوگئیں۔معروف پاکستانی اداکارہ ماہ نور بلوچ نے اپنی نئی تصاویر سماجی رابطے کی فوٹو اینڈ ویڈیو شیئرنگ ویب سائٹ انسٹاگرام پر شیئر کیں، جنہیں مداحوں نے بہت زیادہ پسند کیا۔ مداحوں کی پسندیدگی کی وجہ سے یہ تصاویر وائرل ہوگئیں۔ان تصاویر میں ماہ نور بلوچ نے مغربی لباس زیب تن کیا ہوا ہے، ٹی شرٹ پر جو دلچسپ جملہ ’مسلز بناؤ، مسئلے نہیں‘ درج ہے، ان تصاویر کے ذریعے اداکارہ اپنی فٹنس کے حوالے سے مداحوں کو پیغام دینے کی کوشش کررہی ہیں۔ماہ نور بلوچ کی تصویریں دیکھنے کے بعد جہاں مداح ان کی تعریف کر رہے ہیں تو وہیں کچھ صارفین اداکارہ سے ان کی خوبصورتی کا راز پوچھ ر ہے ہیں۔ماہ نور بلوچ نے ماڈلنگ کی دنیا میں 23 سال کی عمر میں قدم رکھا، انہیں پی ٹی وی سے نشر ہونے والے معروف ڈرامہ سیریل ’ماروی‘ میں ڈیبیو کرنے کا موقع ملا، یہ اُن کی زندگی کا نیا باب ثابت ہوا جس کے بعد اداکارہ نے شہرت کی بلندیوں کو چھونے کا نیا سفر شروع کیا۔اداکاری کے بعد ماہ نور بلوچ نے ہدایت کاری اور پروڈیکشن بھی کی اور اس میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں