افریقی مارکیٹ میں برآمدات کے بہترین مواقع موجود ہیں، گورنر سٹیٹ بینک

اسلام آباد(سی این پی) گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹر رضا باقر نے کہا ہے کہ معاشی استحکام کے لئے برآمدات کو بڑھانے کی ضرورت ہے، افریقی مارکیٹ میں ہمارے لئے برآمدات کے بہترین مواقع موجود ہیں، پاکستان صنعت کاری کے حوالے سے دنیا کی تیسری کم لاگت والی مارکیٹ ہے۔ ان خیالات کا اظہارانہوں نے وزارت خارجہ میں جاری دو روزہ افریقی ممالک کی سفراء کانفرنس کے دوسرے روز کے ابتدائی سیشن سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ گورنر سٹیٹ بینک ڈاکٹررضا باقر نے وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی اور مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد کو اس اہم سفراء کانفرنس کے انعقاد پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری معیشت مسلسل بہتری کی طرف جارہی ہے معاشی خسارہ کم ہو رہا ہے۔ پاکستان صنعت کاری کے حوالے سے دنیا کی تیسری کم لاگت والی مارکیٹ ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ہمیں معاشی استحکام کیلئے اپنی برآمدات کو بڑھانا ہو گا۔ انہوں نے کہا کہ افریقی مارکیٹ میں ہمارے لئے برآمدات کو بڑھانے کے بہترین مواقع موجود ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں