نئے الیکشن کا مطالبہ کرنے والے الیکشن کمیشن بنانے میں تعاون نہیں کر رہے،شیخ رشید

اسلام آباد(سی این پی) وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید کا کہنا ہے کہ جو نئے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ الیکشن کمیشن بنانے میں تعاون نہیں کر رہے۔ شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں تو جج اپنا کیوں لگانا چاہتے ہیں؟تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رائل پام کا ریسٹورنٹ بنالیا ہے، فوڈ کورٹ کی بھی 25 دسمبر کو اوپننگ ہوگی۔شیخ رشید کا کہنا تھا کہ فریٹ ٹرین کا کرایہ کل سے 10 فیصد کم کر رہے ہیں، ریلوے خسارے کو 3 سال میں کم کردیں گے۔انہوں نے کہا کہ شہباز شریف جس دن سچ بولیں گے وہ دن ان کی سیاست کا آخری دن ہوگا، انہوں نے ایک چیف الیکشن کمشنر 2013 اور دوسرا 2018 میں بنایا۔ جو نئے الیکشن کا مطالبہ کر رہے ہیں وہ الیکشن کمیشن بنانے میں تعاون نہیں کر رہے۔وفاقی وزیر ریلوے کا کہنا تھا کہ بیمار نواز شریف ہے اور ٹوکن کے طور پر شہباز شریف لندن میں ہے، اگر اختیار عدالتوں کو دے دیے گئے تو فیصلے بھی وہی کریں گے۔ شفاف الیکشن کا مطالبہ کرتے ہیں تو جج اپنا کیوں لگانا چاہتے ہیں؟انہوں نے کہا کہ ہم 2 چیف الیکشن کمشنرز کے فیصلوں پر تحفظات کا اظہار کر چکے ہیں، نواز شریف اور شہباز شریف کے واپس آنے میں تاخیر دیکھ رہا ہوں۔شیخ رشید نے مزید کہا کہ پاکستان میں ان ہائوس تبدیلی یہ لوگ چیئرمین سینیٹ کے لیے نہیں لا سکے، جن کے اپنے 14 لوگ کم نکلے وہ ملک میں کیا خاک تبدیلی لائیں گے۔ مجرم نواز شریف باہر جا سکتا ہے تو یہ حق ملزم آصف زرداری کو بھی حاصل ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں