مقبوضہ کشمیر،فوجی محاصرےکا142ویں روز، خوف کے سائے برقرار

سری نگر(سی این پی) بھارتی حکومت کی جانب سے ظلم و بربریت کا سلسلہ جاری ،مودی سرکار نے گزشتہ 141دن سے کشمیریوں پر زندگی تنگ کر رکھی ہے،مقبوضہ کشمیر میں مسلسل 142ویں روز بھی وادی کشمیر اور جموں اورلداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں میں فوجی محاصرے اوردیگر پابندیوں کی وجہ سے خوف و دہشت کا ماحول اور غیر یقینی صورتحال بدستور جاری ہے۔ دنیا سے کشمیر کا رابطہ منقطع ہے،دفعہ 144کے تحت سخت پابندیاں نافذ ہیں اور علاقے کے چپے چپے پر بھارتی فورسز کی بھاری نفری تعینات ہے۔ وادی کشمیر میں پری پیڈ موبائل، ایس ایم ایس اورانٹرنیٹ سروسز مسلسل معطل ہیں۔بھارت کی طرف سے کشمیر دشمن اقدامات کے خلاف وادی کشمیر کے عوام نے اس سنگین صورتحال میں بھی بطور احتجاج اور سول نافرمانی جاری رکھی ہوئی ہے جس کے تحت لوگوں نے اپنا کاروباری بند رکھا ہے اورسکول ویران اور سرکاری دفاتر خالی ہیں۔ دکاندار صبح اور شام کے اوقات میں چند گھنٹوں کے لیے اپنی دکانیں کھولتے ہیں جبکہ پبلک ٹرانسپورٹ نہ چلنےکی وجہ سےسڑکوں سے بھی ویران ہیں،

اپنا تبصرہ بھیجیں