لاس اینجلس ٹائمز کی بھارتی مسلمانوں پر چھائے خوف اور نقل مکانی کی تصدیق

لاس اینجلس(سی این پی)مریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے بھارتی مسلمانوں پر چھائے خوف اور نقل مکانی کی تصدیق کر دی ہے۔تفصیلات کے مطابق شہریت کے متنازع قانون اور بھارتی حالات پر امریکی اخبار لاس اینجلس ٹائمز نے اپنی تازہ رپورٹ میں تصدیق کی ہے کہ بھارت میں مسلمان خوف میں مبتلا ہیں، بھارتی مسلمان اپنے محلے چھوڑ کر دوسری جگہ منتقل ہو رہے ہیں۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ علی گڑھ یونی ورسٹی میں ریاستی پولیس نے طلبہ پر تشدد کیا، فائرنگ کی گئی اور گرینیڈ پھینکے، پولیس نے مسلمان طلبہ پر مذہبی منافرت کے جملے بھی کسے، جامعہ ملیہ کی لائبریری میں گھس کر مسلم طلبہ پر تشدد کیا گیا۔لاس اینجلس ٹائمز کا کہنا تھا کہ بھارت میں مسلمانوں پر منظم حملے کیے جا رہے ہیں۔ادھر بھارت میں سیکورٹی دستوں نے گشت بڑھا دیا ہے اور دہلی میں فلیگ مارچ کیا گیا، بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ لوگوں کو مظاہروں میں شرکت سے روکنے کے لیے لاڈ اسپیکر پر اعلانات کیے گئے۔ کرناٹک میں بی جے پی وزیر نے مظاہرین کی جائیداد ضبط کرنے کی دھمکی بھی دے دی ہے۔بھارت کے مختلف شہروں میں شہریت کے متنازع قانون کے خلاف احتجاجی مظاہرے بدستور جاری ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں