افغانستان میں ایک دہائی میں ایک لاکھ شہری ہلاک و زخمی ہوئے، اقوام متحدہ

کابل (سی این پی)اقوم متحدہ نے کہا ہے کہ افغانستان میں جنگ اور بدامنی کے باعث گذشتہ ایک دہائی میں ایک لاکھ سے زیادہ سویلین ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔میڈیا کے مطابق کابل میں اقوام متحدہ کے نمائندے تادامیچی یاما موتو نے کہا ہے کہ افغانستان میں جاری جنگ سے عام افغان شہری زیادہ متاثر ہوئے ہیں اور گذشتہ ایک دہائی میں ایک لاکھ سے زیادہ سویلین ہلاک اور زخمی ہوئے ہیں۔اقوام متحدہ کی ایک اور رپورٹ کے مطابق 2018 افغانستان کے لیے ایک خونی سال تھا جس میں 927 بچوں سمیت 3804 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ افغانستان میں جاری جنگ کے خاتمے کے لیے امریکہ اور افغان طالبان کے درمیان رابطوں میں تعطل کے بعد مذاکرات دوبارہ شروع ہوئے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں