کراچی(سی این پی)محکمہ ریلوے نے ایک بڑا فیصلہ کر لیا ہے، ہوائی جہاز کے بعد ریل گاڑیوں میں بھی تمباکو نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی۔تفصیلات کے مطابق آئی جی پولیس ریلوے آفس نے تمباکو نوشی پر پابندی سے متعلق مراسلہ جاری کر دیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ ریلوے اسٹیشن اور ریلوے کے دفاتر میں تمام اقسام کی تمباکو نوشی پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔مراسلے میں کہا گیا ہے کہ ملک کے تمام ریلوے اسٹیشنز اور دفاتر پر اس فیصلے کا اطلاق ہوگا، پابندی امتناع تمباکو نوشی آرڈیننس 2002 کے تحت عائد کی گئی ہے، تمباکو نوشی پر پابندی کا فیصلہ وزارت قومی صحت کی سفارش پر کیا گیا۔مراسلے کے مطابق ریلوے اسٹیشنز کی حدود میں تمام اقسام کی تمباکو نوشی پر پابندی ہوگی، ریلوے اسٹیشنز پر دکان دار، ویٹرز، ہاکر، قلی تمباکو نوشی نہیں کر سکیں گے، قانون شکن کے خلاف امتناع تمباکو نوشی ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، امتناع تمباکو نوشی آرڈیننس کے تحت ٹرینیں پبلک ٹرانسپورٹ ہیں۔وزارت ریلوے کے افسران قانون شکنوں کے خلاف کارروائی کے مجاز مقرر کیے گئے ہیں، ٹرین ڈرائیور، کنڈیکٹر، گارڈ، ویٹنگ روم منیجر مجاز افسران ہوں گے، ریلوے پولیس کا اے ایس آئی، بالا رینک افسر کارروائی کا مجاز ہوگا، پولیس متعلقہ ریلوے اسٹیشن پر قانون پر عمل درآمد کے لیے ذمہ دار ہوگی۔
عدالت کی آزادی یقینی بنائیں گے، اندر اور باہر سے حملہ نہیں ہونا چاہیے،چیف جسٹس
قرض لینا کامیابی نہیں، قرض سے نجات پانا کامیابی ہوگی، وزیراعظم
اسلام میں ہر دن محنت کشوں کی عظمت کا دن ہے ، ثمینہ احسان
عدت میں نکاح کیس، خاور مانیکا اور سلمان اکرم میں تلخ کلامی
پنجاب حکومت چھوٹے کسانوں کو سبسڈی دینے کے معاملے پر تجاویز طے نہ کرسکی
الیکشن کمیشن کی جانب سے علی امین گنڈاپور کی طلبی کا نوٹس معطل
ایل این جی ریفرنس واپس، شاہد خاقان عباسی سمیت تمام ملزمان بری
حکومت میں بیٹھے لوگ بادشاہت چاہتے ہیں،شیریں مزاری
وزیر داخلہ کا نادرا سنٹر کینٹ کا دورہ، انتظامات بہتر بنانے کی ہدایت
نائب وزیرِ اعظم جاتی امرا کا آئین ہے، شیخ رشید