مقبوضہ کشمیر،بھارتی فوجی محاصرہ جاری، کشمیر یوں کی مشکلات کم نہ ہوسکیں

سری نگر(سی این پی) بھارتی قابض فوج کی بربریت اور ظلم جاری ،کشمیریوں کی مشکلات میں کمی نہ آسکی،مقبوضہ کشمیر میں آج مسلسل153 ویںروز بھی قابض بھارتی فوج کا محاصرہ جاری ہے جسکے باعث وادی کشمیر اور جموںاور لداخ کے مسلم اکثریتی علاقوں کے لوگ بدستور مشکلات کا شکار ہیں۔ تفصیلات کے مطابق مقبوضہ وادی میں دفعہ 144کے تحت پابندیاں بدستور نافذ جبکہ بڑی تعداد میں بھارتی فوجی اور پولیس اہلکار تعینات ہیں۔ پر ی پیڈموبائل فون اور انٹرنیٹ سروز بھی معطل ہیں جسکی وجہ سے لوگوں خاص طور پر طلباء ، صحافیوں اور تاجر برادری کو سخت مشکلات کا سامنا ہے۔ کشمیر ی عوام مقبوضہ کشمیر کی خصوصی حیثیت ختم اور اسے مرکز کے زیر انتظام دو الگ الگ علاقوں جموںوکشمیر اور لداخ میں تقسیم کرنے کے گزشتہ برس پانچ اگست کے غیر قانونی اور یکطرفہ بھارتی اقدام کے خلاف بطور احتجاج سول نافرمانی کی تحریک جاری رکھے ہوئے ہیں۔دوسری جانب کشمیریوں کو موسم کی سختی کا بھی سامنا ہے وادی میں کھانے پینے کی اشیاء اور ادویات کی کمی کی وجہ سے بھی کشمیریوں کی مشکلات میں اضافہ ہوچکا ہے

اپنا تبصرہ بھیجیں