پائیدار ترقیاتی اہداف کے لیے ایشیا کی ترقی متاثر کن ہے،ایشیائی ترقیاتی بینک

اسلام آباد(سی این پی)ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ ایشیا میں سنہ 2002 میں اب تک غربت میں کمی واقع ہوئی ہے، پائیدار ترقیاتی اہداف کے لیے ایشیا کی ترقی متاثر کن ہے۔تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے ایشیا پیسیفک پر رپورٹ جاری کردی، رپورٹ کے مطابق ایشیا میں سنہ 2002 میں 1 ارب 1 کروڑ افراد غربت سے نیچے زندگی گزار رہے تھے، تاہم اب ایشیا میں سنہ 2015 میں ان افراد کی تعداد کم ہو کر 26 کروڑ 40 لاکھ ہوگئی۔ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا تھا کہ دنیا کی مجموعی برآمدات سے حاصل آمدنی میں ایشیا کا حصہ 30 فیصد ہوگیا۔ برآمدات سے حاصل آمدنی میں اضافہ 2000 تا 2018 کی مدت کے دوران ہوا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ پائیدار ترقیاتی اہداف (سسٹین ایبل ڈیولپمنٹ گولز) کے لیے ایشیا کی ترقی متاثر کن ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں