پابجی کھیلنے سے منع کیوں کیا؛ ظالم بیٹے نے باپ کی جان لے لی

کرناٹک(سی این پی) گیم کھیلنے سے روکنے پر باپ کا سر کاٹ دیا؛ باپ نے بیٹے کو موبائل پر ایک گیم ‘پابجی’ کھیلنے سے روکا تھا، انڈیا کی ریاست کرناٹک کے بیل گاوی ضلع میں اکیس سالہ لڑکے نے اپنے باپ کی گردن کاٹ کر اسے قتل کردیا۔ معلوم ہوا ہے کہ اس لڑکے کے باپ نے اسے موبائل پر ایک گیم ‘پابجی’ کھیلنے سے روکا تھا۔رگھوویر کنبھر نام کے اس شخص کے بارے میں بتایا گیا ہے کہ اس کو پابجی کھیلنے کی لت تھی جس سے اس کی تعلیم بھی متاثر ہو رہی تھی؛ باپ نے جب اسے روکا تو اس نے تیز دار آلے سے باپ کا گلہ کاٹ دیا.

اپنا تبصرہ بھیجیں