وزیراعظم 14 ستمبر کو طورخم بارڈر کا افتتاح کرینگے،وزیراعلی خیبر پختونخوا

پشاور(سی این پی) وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا محمود خان نے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان 14 ستمبر کو طورخم بارڈر کا افتتاح کریں گے۔پشاور میں وزیراعلیٰ محمود خان نےاپنے پیغام میں کہا ہے کہ وزیراعظم کی ہدایت پر طورخم بارڈر کو 24 گھنٹے کے لئے کھول دیا ہے، تمام انتظامات مکمل کر لئے ہیں جبکہ تمام عملہ 24 گھنٹے موجود رہے گا۔انکا کہنا تھا کہ تمام اداروں نے اپنا کام شروع کر دیا ہے۔ طورخم 24 گھنٹے کھلا رہنے سے تجارت کو فروغ ملے گا۔ بارڈر کھلا رہنے سے وسطی ایشیا تک تجارت بڑھے گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ افغانستان اور پاکستان میں روزگار کے مواقع بڑھیں گے۔ افغانستان اور پاکستان میں غلط فہمیاں بھی ختم ہوں گی۔ محمود خان نے کہا سرحد کے دونوں اطراف میں ایک ہی لوگ ہیں افغانی دوسرے ممالک میں جانے کے بجائے یہاں آئیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں