تقریب کے دوران امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملہ

کابل(سی این پی)کابل میں نائن الیون کے حوالے سے جاری تقریب کے دوران امریکی سفارت خانے کے قریب راکٹ حملہ ہوا جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں۔میڈیا کے مطابق راکٹ امریکی سفارتخانے کے کمپائونڈ میں گرا، دھماکے کے مقام کے قریب دھوئیں کے بادل چھا گئے، راکٹ حملہ اس وقت ہوا جب امریکی سفارتخانے میں نائن الیون ہی کے حوالے سے تقریب جاری تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں