نئی دہلی(سی این پی) بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ یورپی یونین کے وفد نے حکومتی نگرانی میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔تفصیلات کے مطابق بھارتی میڈیا نے خبر دی ہے کہ آج امریکا سمیت 16 ملکوں کے سفیروں کو مودی سرکار کشمیر کے دورے پر لے جا رہی ہے، ایسے میں یورپی یونین کے وفد نے دورہ کرنے سے انکار کر دیا ہے۔یورپی یونین نے اپنے موقف میں کہا ہے کہ کشمیر کا بھارتی حکومت کی نگرانی میں گائیڈڈ دورہ نہیں کرنا چاہتے، حقائق جاننے کے لیے بعد میں مقبوضہ کشمیر کا دورہ کریں گے۔خیال رہے کہ انڈیا سے مطالبہ کیا جاتا رہا ہے کہ عالمی وفود کو مقبوضہ کشمیر جانے کی اجازت دی جائے، تاکہ وہ دیکھ سکیں کہ کشمیری کس حال میں ہیں، تاہم مودی سرکار نے کئی ماہ سے کشمیر کو محصور علاقے کی صورت دی ہوئی ہے اور کسی کو وہاں جانے کی اجازت نہیں دی جا رہی۔امریکی اور برطانوی اخبارات میں بھی ایسی رپورٹس متعدد بار شائع کی جا چکی ہیں جن میں مقبوضہ وادی میں تشویش ناک انسانی صورت حال کو تفصیلی طور پر بیان کیا گیا ہے، تاہم دنیا تاحال خاموش ہے اور مودی سرکار کی جانب سے وادی جموں و کشمیر ایک جیل کی صورت اختیار کر چکی ہے۔
وزیراعظم شہباز شریف سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچ گئے
عاصمہ جہانگیر کانفرنس، جرمن سفیر کی تقریر کے دوران فلسطین کے حامی شخص کا احتجاج
سولر پینل پرفکسڈ ٹیکس کی کوئی سمری حکومت کو نہیں بھیجی، پاور ڈویژن
وزیر اعلیٰ مریم نواز کا صوبے میں صفائی انتظامات پر تحفظات کا اظہار
چیف جسٹس فائز عیسیٰ قاضی کی اہلیہ کے ہمراہ مزار قائد پر حاضری
وزیراعظم آج سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض پہنچیں گے
سپریم کورٹ کا ملک بھر سے سڑکوں اور فٹ پاتھوں سے تجاوزات ختم کرنے کا حکم
محمود خان اچکزئی کے وارنٹ گرفتاری معطل
بجلی چوری میں ملوث عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری، مزید 3 ملزمان کو گرفتار
ضمنی انتخابات میں کامیاب امیدواروں کے نوٹیفکیشن جاری