واشنگٹن(سی این پی) امریکا نے تحریک طالبان پاکستان کے امیر مفتی نور ولی محسود سمیت کئی افراد کو عالمی دہشت گرد قرار دے دیا۔میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی محکمہ خزانہ نے پاکستان میں ہونے والے دہشت گردوں حملوں میں ملوث ہونے پر کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے امیر کو عالمی دہشت گرد قرار دیا۔امریکا کی جانب سے حزب اللہ، ایرانی پاسداران انقلاب، القاعدہ، حماس، فلسطین اسلامک جہاد اور داعش سے وابستہ دیگر افراد کو بھی عالمی دہشت گرد قرار دیا گیا ہے۔کالعدم تحریک طالبان پاکستان کے سربراہ مفتی نور ولی محسود کی سربراہی میں کالعدم ٹی ٹی پی نے پاکستان میں ہونے والے کئی دہشت گردوں کی ذمہ داری قبول کی جب کہ مفتی نور ولی کو 2018 میں ڈرون حملے میں ملا فضل اللہ کے مارے جانے کے بعد کالعدم ٹی ٹی پی کا سربراہ بنایا گیا۔امریکا کی جانب سے ملا فضل اللہ کے حوالے سے اطلاع دیے جانے پر 5 ملین ڈالر کا انعام بھی رکھا گیا تھا۔واضح رہے کہ امریکا نے گزشتہ ماہ علیحدگی پسند تنظیم بلوچستان لبریشن آرمی کو بھی عالمی دہشتگردوں کی فہرست میں شامل کیا تھا۔
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال