عابدہ پروین کے ساتھ پرفارم کرنا میرے لیے بہت بڑااعزاز تھا،علی سیٹھی

کراچی(سی این پی)معروف گلوکار علی سیٹھی نے کہا کہ گزشتہ برس 6 گانے ریلیز کیے جسے مداحوں نے پسند کیا رواں برس اس سے زیادہ کام کرنے کا ارادہ ہے۔تفصیلات کے مطابق گلوکار علی سیٹھی نے کہا ہے کہ نئے سال میں بھی البم ریلیز کرنے کا ارادہ ہے اور اس کے لئے سوچ بچار کر رہا ہوں۔انہوں نے کہا کہ ایک پروگرام میں مشہور گلوکارہ عابدہ پروین کے ساتھ پر فارم کرتے ہوئے نروس تھا کیونکہ وہ اس دنیا کا بہت بڑا نام ہے، اسی لیے میں کافی ڈرا ہوا بھی تھا۔اس کی وجہ بتاتے ہوئے نوجوان گلوکار نے کہا کہ عابدہ پروین ایسی فنکارہ ہیں جو اسٹیج پر اکیلی پرفارم کرتی ہیں انہیں کسی کے ساتھ کی ضرورت ہی نہیں پڑتی، اسی لیے ان سے بہت متاثر ہوں۔علی سیٹھی نے ایک انٹرویو کے دوران کہا کہ عابدہ پروین کے ساتھ پرفارم کرنا میرے لیے بہت بڑا موقع اور اعزاز تھا اور اس پر فارمنس نے میری زندگی بدل دی۔گلوکار کا کہنا تھا کہ گزشتہ سال چھ گانے ریلیز کئے تھے اور انہیں پرستاروں کی جانب سے خوب پذیرائی ملی تھی، اب نئے سال میں بھی پہلے سے زیادہ کام کرنے کا ارادہ ہے اور اس کے لئے باقاعدہ سوچ بچار بھی شروع کر دی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں