امریکا میں مسافر بردار طیارہ گر کر تباہ، 4 افراد ہلاک

نیویارک(سی این پی)امریکی ریاست مونٹانا میں ایک مسافر بردار طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں طیارے میں سوار چاروں افراد ہلاک ہوگئے۔سول ایوی ایشن کا کہنا ہے کہ طیارہ حادثے کی وجوہات کا تعین نہیں کیا جا سکا ہے، ایک انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے جو وجوہات کا تعین کرکے اپنی رپورٹ درج کرائے گی اور ایسے واقعات کی روک تھام کیلئے تجاویز پیش کرے گی۔میڈیا کے مطابق امریکی ریاست مونٹانا کے شہر بیلنگ میں ایک انجن والا کیسانا 182 طیارہ پرواز بھرنے کے کچھ ہی دیر بعد گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چاروں مسافر ہلاک ہوگئے۔ تاحال طیارے کے مالک اور ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت نہیں ہوسکی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں