مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر سلامتی کونسل کا اجلاس طلب

نیویارک(سی این پی) مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پر اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس طلب کرلیا گیا ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس کل نیو یارک کے وقت کے مطابق دن 12 بجے ہو گا جس میں اگست کے بعد دوسری بار مقبوضہ کشمیر کے مسئلے پر بات ہوگی جب کہ اقوام متحدہ فوجی مبصرین گروپ ایل او سی کی صورتحال پر بریف کریں گا۔واضح رہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے 5 جنوری 1949 کو ایک قرارداد منظور کی تھی جس کے مطابق کشمیریوں کو یہ حق دیا گیا تھا کہ وہ اپنی مرضی کے مطابق اپنے مستقبل کا فیصلہ کر سکتے ہیں لیکن سلامتی کونسل کی قراردادوں کے باوجود بھارت نے خطے میں غاصبانہ قبضہ کیا ہوا ہے جب کہ وادی میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کے ساتھ چادر اور چار دیواری کا تقدس بھی پامال کیا جارہا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں