چلی میں 5.1 شدت کا زلزلہ، کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

سانتیاگو(سی این پی)جنوبی امریکی ملک چلی کے شہر کالاما میں 5.1 شدت کے زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع موصول نہیں ہوئی۔ میڈیانے امریکی جیولوجیکل سروے کے حوالہ سے بتایا کہ زلزلے کے جھٹکے منگل کو شمالی چلی کے شہر کالاما کے شمال مشرق میں 101 کلومیٹر کے فاصلے پر محسوس کیے گئے جس کا مرکز سطح زمین سے 114.85 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں