اسلام آباد(سی این پی) نیپرا کی جانب سے سالانہ رپورٹ 2018-19 جاری کر دی گئی، رپورٹ کے مطابق بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نا اہلی اورغفلت کے باعث قومی خزانہ کو 123 ارب کا نقصان ہوا جبکہ 152 مہلک حادثات میں کئی جانیں بھی گئیں۔رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپینوں کی نا اہلی سے 45 ارب روپے جبکہ واجبات کی عدم وصولی کے باعث خزانے کو 78 ارب روپے کا نقصان ہوا، ایک سال میں تقسیم کارکمپنوں کے خلاف 5 ہزار 854 شکایات درج کرائی گئیں جن میں سے پانچ ہزار 440 شکایات کا ازالہ کیا گیا، پاور سیکٹر سے متعلق 1423 کیسز عدالتوں میں زیر سماعت ہیں۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال میں 6 سو52 میگاواٹ بجلی پیدا کرنے کے 12 جبکہ ملک میں نیٹ میٹرنگ کے 1143 لائسنسز جاری ہوئے،اس وقت پنجاب میں 16 ہزار 776 میگاواٹ بجلی پیداواری صلاحیت کے پلانٹس ہیں، سندھ میں 7 ہزار 530 میگاواٹ، خیبر پختونخواہ میں 5 ہزار 855 میگاواٹ کے پلانٹس ہیں۔
فروری 2024 کے بعد ملک میں آنے والی گندم کی انکوائری جاری ہے،رانا تنویر
سابق نگران وزیراعظم گندم تحقیقاتی کمیٹی کے سامنے پیشی کیلئے تیار
پرویز الٰہی کے گھر کو سب جیل قرار دینے کی درخواست منظور
بہترین معاشی پالیسیوں کی وجہ سے استحکام پیدا ہورہا ہے، وزیر خزانہ
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برآمد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق