نئی دہلی(سی این پی) بالی ووڈ کے معروف ہدایت کار انوراگ کیشپ نے متنازع قانون کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے مودی سے مطالبہ کیا کہ وہ اپنے والد اور خاندان کا پیدائشی سرٹیفیکٹ قوم کو دکھائیں۔مودی حکومت کی جانب سے منظور کیے جانے والے متنازع شہریت قانون کے بعد سے ملک بھر میں آوازیں بلند ہورہی ہیں اور بھارت میں جگہ جگہ حکومت مخالف مظاہرے کیے جارہے ہیں۔بالی ووڈ خانز نے اس معاملے پر خاموشی اختیار کی ہوئی ہے جبکہ دیگر اداکار کھل کر مودی حکومت کو تنقیدکا نشانہ بنارہے ہیں۔حال ہی میں معروف ہدایت کار انوراگ کیشپ نے متنازع شہریت قانون کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ بھارتی وزیراعظم والد کا پیدائشی سرٹیفیکٹ دکھائیں۔انہوں نے لکھا کہ مودی اپنا، اپنے والد اور پورے خاندان کا برتھ سرٹیفیکٹ قوم کو دکھائیں۔یاد رہے کہ سی اے اے (سٹیزن شپ امیڈمینٹ ایکٹ)کو سپریم کورٹ میں چیلنج کیا جاچکا ہے، جبکہ بھارت میں رہنے والے مسلمان اور دیگر اقلیتیں بھی اس بل کے خلاف سراپا احتجاج ہیں۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک