برطانوی شاہی جوڑے کا پاکستانی ریسٹورنٹ کا دورہ، چٹ پٹے کھانوں، فالودے کی دعوت اڑائی

بریڈ فورڈ(سی این پی)برطانوی شہزادہ ولیم اورشہزادی کیٹ نے بریڈ فورڈ میں پاکستانی ریسٹورنٹ کا دورہ کیا اور فالودے کی دعوت اڑائی۔ شاہی جوڑے نے پاکستانی نژاد باکسر عامر خان سے ملاقات بھی کی۔شاہی خاندان میں جاری کشیدگی کم ہونے کے بعد شہزادہ ولیم اور کیٹ کے سیرسپاٹے، شاہی جوڑا لوگوں سے ملنے بریڈ فورڈ پہنچ گیا۔ عوام شہزادہ اور شہزادی کی ایک جھلک دیکھنے کیلئے بے تا ب نظر آئے، شاہی جوڑے نے پاکستانی ریسٹورنٹ کا دورہ بھی کیا اور چٹ پٹے کھانوں سے اپنے دورہ پاکستان کی یاد تازہ کی۔برطانوی شہزادی پاکستانی فالودے کی دلدادہ نکلیں، شاہی جوڑا اپنے پسندیدہ کھانوں سے لطف اندوز ہوا اوراس دوران باکسر عامر خان سے بھی ملاقات کی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں