اسلام آباد (سی این پی) وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ چین کے شہر ووہان میں زیرتعلیم تمام طلبا کرونا وائرس سے محفوظ ہیں، پاکستانی سفارتخانہ صورتحال مانیٹر کررہا ہے۔یہ بات انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہی، ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ176پاکستانی طلبا چین کے شہر ووہان میں زیرتعلیم ہیں، اس سلسلے میں میرا چین میں پاکستانی سفیرسے رابطہ ہوا ہے۔انہوں نے بتایا ہے کہ تمام پاکستانی طلبا کرونا وائرس سے محفوظ ہیں اور تمام طلبا پاکستانی سفارتخانہ سے رابطے میں ہیں، ڈاکٹرظفرمرزا نے کہا کہ پاکستانی طلبا کو کرونا وائرس سے متعلق حفاظتی تدابیر سے آگاہ کردیا گیا ہے۔معاون خصوصی نے کہا کہ جو طلبا سفارتخانے میں رجسٹر نہیں وہ اپنی رجسٹریشن یقینی بنائیں، طلبا آن لائن اپنی رجسٹریشن کراسکتے ہیں، وزارت صحت، سفارتخانہ کرونا وائرس کی صورتحال مانیٹر کررہا ہے۔واضح رہے کہ چینی شہر ووہان سے پھیلنے والے کروناوائرس سے تاحال 11ممالک متاثر ہوچکے ہیں، چین میں ہلاکت خیز کرونا وائرس کی روک تھام کیلئے بڑے پیمانے پر اقدامات کیے جارہے ہیں۔اس سلسلے میں چینی حکام کی جانب سے عوام پر13شہروں سے باہر نکلنے پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ کرونا وائرس یورپ بھی پہنچ گیا، فرانس میں 3کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔
محسن نقوی کا پاسپورٹ آفس گارڈن ٹاؤن کا دورہ، رشوت کی شکایات پر ڈائریکٹرز تبدیل
گندم کے معاملے پر نگران حکومت نے غلط فیصلے کیے، احسن اقبال
آڈیو لیکس کیس، جسٹس بابر ستار نے متفرق درخواستیں جرمانے کیساتھ خارج کر دیں
گندم خریداری کا معاملہ، کسانوں کا احتجاج، کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
والدہ کی دوسری شادی اور گھریلو جھگڑے، بہن بھائی نے دریا میں چھلانگ لگادی
بارش اور ژالہ باری کا امکان
قومی اسمبلی کا اجلاس آج سہ پہر چار بجے ہوگا
آئی ایم ایف کی جانب سے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری آج متوقع
اغوا ہونے والے سیشن جج شاکراللہ مروت بازیاب
وزیراعظم سے آئی ایم ایف سربراہ کی ملاقات، ایک نئے قرض پروگرام پر تبادلہ خیال