مقبوضہ کشمیر ،قابض بھارتی فورسزکی فائرنگ ، تین کشمیری شہید

سری نگر(سی این پی )قابض بھارتی فورسز نے ضلع جموں میں فائرنگ کرکے تین کشمیریوں کو شہید کر دیا۔تفصیلات کے مطابق قابض بھارتی فوجیوں نے ٹرک پر فائرنگ کرکے 3 کشمیریوں کو شہید کر دیا جبکہ کارروائی کے دوران ٹرک ڈرائیور سمیت 2 افراد کو بلاجواز حراست میں لے لیا۔مسلسل لاک ڈائون پر ایمنسٹی انٹرنیشنل نے اظہار تشویش کیا ہے۔ انسانی حقوق پر جاری سالانہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کشمیریوں کی آواز کو دبانے کیلئے انٹرنیٹ سروس کو بند کر دیا گیا۔تنظیم نے سیاسی قیادت سمیت ہزاروں افراد کی نظر بندی کو غیر انسانی قرار دے دیا۔وادی میں بھارتی کرفیو کو 180 روز گزر چکے ہیں جس کی وجہ سے خوراک اور ادویات کی قلت برقرار ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں