جنیوا (سی این پی )عالمی ادارہ صحت نے کورونا وائرس سے متعلق شہریوں کے لیے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہری کورونا وائرس کے علاج یا بچا کے لیے اینٹی بائیوٹک دوائیں استعمال نہ کریں کیونکہ یہ دوائیں اس کے لیے غیر موثر ہیں، تاہم اگر کورونا وائرس کا کوئی مریض ہسپتال میں ہے تو ممکنہ بیکٹیریئل کو انفیکشن پر قابو پانے کے لیے اسے اینٹی بائیوٹک دوائیں مل سکتی ہیں۔ یہ بات عالمی ادارہ صحت نے جاری بیان میں کہی ،تنظیم نے بتایا کہ اب تک کورونا وائرس سے بچا ئواور اس کے علاج کے لیے کوئی مخصوص دوائی ایجاد نہیں ہوئی ہے لیکن بعض مخصوص علاج معالجوں پر مطالعہ کیا جارہا ہے جن پر کلینیکل لیبارٹریز میں تجربہ کیا جائے گا اور اس حوالے سے تحقیق اور پیشرفت میں تیزی اور مدد کے لیے ادارہ اپنے شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس سے تمام عمر کے افراد متاثر ہو سکتے ہیں اور یہ بڑی عمر اور ذیابیطس، دمہ اور دل کے امراض جیسے افراد کے لیے زیادہ حساس ہے جبکہ اس حوالے سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ کتے اور بلیوں جیسے انسان دوست جانور بھی اس وائرس سے متاثر ہو سکتے ہیں تاہم اس کا کوئی ثبوت سامنے نہیں آیا۔ انہوں نے شہریوں کو ہدایت کی کہ وہ جانوروں سے کھیلنے یا انہیں چھونے کے بعد صابن سے ہاتھ دھوئیں جس سے ای کولی اور سلمونیلا جیسے متعدد عام بیکٹیریا جو جانوروں اور انسانوں کے درمیان گزر سکتے ہیں سے بچا جا سکتا ہے۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک