لاہور (سی این پی)پاکستانی ڈاکٹر پروفیسر جاوید اکرم نے ایل او سی کے قریب اسپتال بنانے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، گولہ باری سے لوگوں کو نقصان ہورہا ہے ، ایل او سی پرزخمی ہونے والوں کے لئے اسپتال کی بہت ضرورت ہے۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی ڈاکٹرز کے وفد نے آزادکشمیر میں ایل او سی پر دورے کے بعد بڑا فیصلہ کیا ، پروفیسر جاوید اکرم نے ایل او سی کے قریب اسپتال بنانے کا اعلان کردیا ہے جاوید اکرم نے کہا ایل او سی کے قریب فوج کے تعاون سے اسپتال بنانے جا رہے ہیں، مستقبل میں بہت کشمیریوں کی بڑی تعداد آزاد کشمیر آنے والی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایل او سی پر بھارتی فائرنگ، گولہ باری سیلوگوں کونقصان ہورہا ہے، ایل او سی پرزخمی ہونیوالوں کیلئیاسپتال کی بہت ضرورت ہے، اسپتال میں11،11ڈاکٹرز پر مشتمل 3شفٹیں بنائی جائیں گی۔پروفیسر جاوید اکرم نے مزید کہا کہ ایل اوسی پرایک چھوٹا سا اسپتال ہیجوکہ انتہائی نہ کافی ہے، اسپتال میں سرجری، آپریشنز سمیت دیگر بڑی سہولتیں موجودہونگی، ایل او سی کے قریب اسپتال بنانے کے لیے جگہ دیکھ آئے ہیں۔یاد رہے پاکستانی ڈاکٹرز نے کشمیریوں کے علاج کے لیے لائن آف کنٹرول (ایل او سی)عبور کرنے کا اعلان کیا تھا اور کہا تھا مظلوم کشمیریوں کی مدد اور علاج کے لیے مقبوضہ کشمیر جانا چاہتے ہیں، پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا تھا کہ بھارت ڈاکٹرز کی ٹیم کو کشمیریوں کو علاج معالجہ کرنے دے۔بعد ازاں ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا تھا کہ پاکستانی ڈاکٹرز کا مقبوضہ کشمیر جانے کا اعلان مثبت قدم ہے۔
وفاقی دارالحکومت کی مثالی سکیورٹی، چور آئی جی کے گھر کے باہر سے ٹیلی فون کیبلز کاٹ کر لے گئے
بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں کتنا اضافہ ہوگا؟
چائنہ سی پیک فیز ٹو کے ذریعے زراعت، صنعت اور ایکسپورٹ میں جدت لائے گا،شی یانگ چیانگ
کرغزستان میں پاکستانی طلبہ پر حملے جاری، وزیراعظم کی اسحاق ڈار کو فوری بشکیک پہنچنے کی ہدایت
برطانوی ہائی کمشنر کی نواز شریف سے ملاقات، دو طرفہ تعاون میں اضافے پر بات چیت
این سی ایچ آر کو A-اسٹیٹس ایکریڈیشن دیدی گئی پاکستا ن کا خیر مقدم
بشکیک میں پاکستانی طلبا کی صورتحال پر وزیاعظم کا کرغستان میں پاکستانی سفیر سے رابطہ
وزیر داخلہ کی سعودی سفیر سے ملاقات ،مختلف شعبوں میں تعاون بڑھانے پر تبادلہ خیال
اےاین ایف کی کارروائیاں، منشیات کی بھاری مقدار برآمد، 7 گرفتار
پاکستانی طلبا پر تشدد، کرغستان کے ناظم الامور کی دفتر خارجہ طلبی