عوام کے لیے اچھی خبر، بجلی کی قیمتوں میں اضافہ موخر

اسلام آباد(سی این پی)بجلی کی قیمتوں کے حوالے سے عوام کے لیے اچھی خبر آگئی، بجلی کی قیمتوں میں اضافے کوموخر کردیا گیا۔تفصیلات کے مطابق نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا)کے چیئرمین کی زیر صدارت ماہانہ فیول ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔چیئرمین نے کہا کہ سی پی پی اے حکام بجلی کی قیمتوں میں اضافے کی وجوہات بتائیں، تاہم سی پی پی اے کوئی واضح جواز نہ دے سکی۔اس سے قبل دسمبر میں نیپرا نے فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں کے الیکٹرک کے صارفین کے لیے فی یونٹ بجلی ایک روپے 40 پیسے مہنگی کی تھی۔نیپرا کی جانب سے کے الیکٹرک کی 36 ماہ کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کا فیصلہ جاری کیا گا تھا، کے الیکٹرک صارفین سے 9 ماہ میں وصولی کرے گا۔نیپرا کے مطابق فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ سے صارفین پر 18 ارب روپے کا بوجھ منتقل ہوا، ماہانہ 50 یونٹ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کے لیے بجلی مہنگی نہیں کی گئی تھی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں