اسرائیلی وزیراعظم اور انکے بیٹے کی نفرت انگیزی، فیس بک نے اکائونٹ بند کر دئیے

تل ابیب(سی این پی)نیتن یاھو نے اسرائیل کے عرب باشندوں کے کنیسٹ انتخابات میں متوقع کامیابی پر نفرت انگیز تنقید کی تھی جس کے بعد فیس بک انتظامیہ نے ان کا اکائونٹ بند کردیا۔تفصیلات کے مطابق فلسطینیوں، عربوں اور مسلمانوں سے نفرت اسرائیلی لیڈر شپ کا سب سے زیادہ بکنے والا منجن ہے جس پر سوشل میڈیا کو بھی بعض اوقات صہیونی لیڈروں کا بائیکاٹ کرنا پڑتا ہے۔اسرائیلی وزیراعظم بنجمن نیتن یاھو کے بیٹے کا نفرت آمیز مواد پوسٹ کرنے پر فیس بک نے اکائونٹ عارضی طور بلاک کردیا، اس طرح نیتن یاھو کا صاحبزادہ فیس بک کے ذریعے نجی پیغام رسانی سے محروم ہوگیا۔اس وقت نیتن یاھو کا عرب برادری کے خلاف نفرت پرمبنی ایک بیان فیس بک کو ناگوار گذرا جس پر ان کا اکائونٹ بلاک کردیا گیا، نیتن یاھو نے اسرائیل کے عرب باشندوں کے کنیسٹ کے انتخابات میں متوقع کامیابی پر تنقید کرتے ہوئے ان کے خلاف نفرت پر اکسانے کی کوشش کی تھی۔میڈیارپورٹس کے مطابق فیس بک پر اپنے پیروکاروں کو بھیجے گئے ایک نجی پیغام میں نیتن یاھو نے خاص طور پر عرب شہریوں اور رکن پارلیمنٹ ایمن عودہ کے خلاف نفرت پراکسانے کی مذموم کوشش کی۔انہوں نے لکھا کہ آئندہ ہفتے اگر عربوں اور بائیں بازو کے لیڈروں، یئرلبید ، لائبرمین اور ایمن عودہ پر مشتمل حکومت قائم ہوتی ہے تو وہ بہت کمزور حکومت ہوگی۔اس حکومت میں عرب باشندے جو ہمیں صفحہ ہستی سے مٹانے کے درپے ہیں حکومت کا حصہ بن کر ایران کے لیے جوہری بم بنانے کی راہ ہموار کریں گے، اس طرح عرب اور ایران مل کرہمیں تباہ کردیں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں