نیویارک(سی این پی) برطانوی غیر سرکاری تنظیم سیودی چلڈرن کا کہنا ہے کہ کیمپ میں پانچ سال سے کم عمر تیس فی صد بچوں کا طبی معائنہ کیاگیا، وہ کم خوراکی کا شکار ہیں۔تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ نے کہا ہے کہ شام میں واقع الھول کیمپ میں ستر ہزار سے زیادہ افراد کو غیر انسانی صورت حال میں رکھا جارہا ہے، ان میں زیادہ تر خواتین اور بچے ہیں۔الھول کیمپ شام کے شمال مشرقی علاقے میں بے گھر ہونے والے افراد کے لیے قائم کیا گیا تھا اور یہ امریکا کی حمایت یافتہ شامی جمہوری فورسز (ایس ڈی ایف)کی شہری انتظامیہ کے زیراہتمام ہے،اس کیمپ کے مکینوں نے اس کو انسانی جہنم زار قرار دیا ہے، اس کیمپ میں بنیادی انسانی ضروریات اور ادویہ بھی دستیاب نہیں ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق برطانیہ کی غیر سرکاری تنظیم سیو دا چلڈرن نے ایک رپورٹ میں بتایاکہ اس کیمپ میں مقیم پانچ سال سے کم عمر قریبا تیس فی صد بچوں کا فروری کے بعد طبی معائنہ کیا گیا ہے اور وہ کم خوراکی کا شکار ہیں۔عالمی خوراک پروگرام کا کہنا تھا کہ اس نے اس کیمپ میں پانی کی کمی اور ہیضے کے سیکڑوں کیس ریکارڈ کیے ہیں۔اقوام متحدہ کے مطابق اس الھول میں پیدا ہونے والے بیشتر بچوں کے ناموں اور تاریخ پیدائش کا کہیں اندراج نہیں کرایا گیا اور وہ کسی رجسٹریشن کے بغیر ہی ہیں،اس کیمپ کے ستر ہزار سے زیادہ مکینوں میں عراقی، شامی اور دوسرے افراد شامل ہیں، ان میں سخت گیر جنگجو گروپ داعش کے ہزاروں حامی بھی ہیں۔ایس ڈی ایف نے انھیں داعش کے زیر قبضہ علاقوں سے گرفتار کیا تھا یا انھوں نے لڑائی میں شکست سے دوچار ہونے کے بعد ہتھیار ڈال دیے تھے اور پھر انھیں ان کے بیوی بچوں سمیت اس کیمپ میں ڈال دیا گیا تھا۔
تاریخ سانحہ 9 مئی کے کرداروں کو کبھی معاف نہیں کرے گی،وزیراعظم
پہلی حج پرواز مدینہ منورہ پہنچ گئی
پاکستان 9 مئی کے واقعات پر مٹی پاؤ کا متحمل نہیں ہوسکتا، بلاول بھٹو
بجلی مزید دو روپے 84 پیسے فی یونٹ مہنگی
سکیورٹی فورسز کے آپریشنز، 6 دہشتگرد جہنم واصل
وزیراعظم سے ازبک وزیر خارجہ کی ملاقات، باہمی تعاون بڑھنے پر تبادلہ خیال
ممبر قومی اسمبلی ڈاکٹر فضل چوہدری سے اسلام آباد پولیس حکام کی ملاقات
9مئی کے ناقابل تردید ثبوت موجود، مقدمات منطقی انجام تک کیوں نہیں پہنچے، عطا تارڑ
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف