ہمارا منشور عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے،واثق قیوم عباسی

راولپنڈی(سی این پی)پاکستان تحریک انصاف کی جانب جانب سے کارنر میٹنگ کا آغاز کردیا گیا۔گلشن اقبال دھمیال روڈ میں ایک خوبصورت تقریب منعقد کی گئی، جس کی صدارت مجلس امداد باہمی کے صدر اور علاقہ کی معزز بزرگ شخصیت جناب حاجی محمد اشفاق نے کی اور مہمانوں کو تقریب میں شرکت پر خوش آمدید کہا تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول سے کیا گیا۔تقریب کے مہمان خصوصی MPA پی پی 12 واثق قیوم عباسی تھے ۔مہمان خصوصی نے کامیاب کارنر میٹنگ کے انعقاد پر امید وار برائے چیئرمین یو سی موہری غزن راجہ حیدر مہدی۔جنرل کونسلر ملک ممریز، نائب صدر نصراللہ خان، جنرل سیکرٹری عبرت منہاس اور رائے احمد علی کے علاوہ دیگر ممبران گلشن اقبال کا میٹنگ میں شرکت پر بھرپور شکریہ ادا کیامہمان خصوصی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارا منشور عوام کو سہولیات فراہم کرنا ہے، شہریوں کے مسائل کم کرنے کی بھرپور کوشش کی ہے اور کرتے رہیں گے۔تعمیراتی کام، گیس، پانی اور بجلی کے ساتھ ساتھ نوجوانوں کو روز گار کی فراہمی بھی ہماری اولین ترجیح ہے۔وزیر اعظم کے ویژن پر عمل درآمد کرتے ہوئے عوام الناس کے مسائل جلد ازجلد حل کیا جائے گا اور شہریوں کی مشکلات میں خاطر خواہ کمی لائی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ میں تمام معززین کا شکرگزار ہوں جنہوں نے مشکلات کے باوجود ہماری قیادت پر بھرپور اعتماد کیااور رابطے میں رہے۔آخر میں گلشن اقبال کے مکینوں کی جانب سے ترقیاتی کام کروانے اور علاقے کی مزید بہتری کے لیے کام کروانے پر حاجی اشفاق نے واثق قیوم عباسی اور دیگر شرکاء کا شکریہ ادا کرتے ہوئے تحریک انصاف کی قیادت پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا اور کہا کہ آئندہ انتخابات میں بھی مکمل حمایت جاری رکھنے کا اعلان کیا؛

اپنا تبصرہ بھیجیں