عمران مافیا ڈرامے اور ٹویٹ کر کے اپنی چوری نہیں چھپا سکتا، مریم اورنگزیب

لاہور(سی این پی)مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ عمران مافیا ڈرامے اور ٹویٹ کر کے اپنی چوری نہیں چھپا سکتا، آپ ٹویٹ صبح کریں، دن میں، شام یا رات کو لیکن جھوٹ تو جھوٹ ہی رہتا ہے۔وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر ردعمل میں نواز لیگ کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا کہ عمران صاحب ٹویٹ صبح کریں، دن میں، شام یا رات کو لیکن جھوٹ تو جھوٹ ہی رہتا ہے، عمران صاحب عوام جانتی ہے کہ مصنوعی طور پہ نہیں دانستہ طور پہ مہنگائی عمران مافیا نے کی ہے، جہانگیر ترین اور خسرو بختیار نے آپ کی سربراہی میں عوام کا آٹا اور چینی چوری کی۔مریم اورنگزیب کا کہنا تھا تین ہفتے گزر گئے، عوام کا آٹا، چینی چوری کرنے والے عمران مافیا کی تحقیقات ابھی تک ختم نہیں ہوئیں ؟ اب تک انکوائری رپورٹ عوام کے سامنے نہیں لائی گئی، عوام کا آٹا، چینی اور روٹی چوری کرنے والوں کو گرفتار کر سلاخوں کے پیچھے نہیں ڈالا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں