ریاض (سی این پی) سعودی حکام نے ریاست میں پہلے خواتین فٹبال ٹورنامنٹ کے انعقاد کا اعلان کردیا۔تفصیلات کے مطابق سعودی عرب نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے وژن 2030 کے تحت کچھ سال قبل ہی خواتین کو آزادی کی نعمت سے نوازا ہے جس کے بعد موسیقی اور کار ریس سمیت تمام شعبوں میں اپنی صلاحتیوں کا لوہا منوا رہی ہیں۔سعودی اسپورٹس آرگنائزیشن نے اس ٹورنامنٹ کا اعلان چیئرمین شہزادہ خالد بن ولید کی موجودگی میں کیا تھا۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اس ٹورنامنٹ میں 17 برس اور اس سے بڑی عمر کی لڑکیاں شرکت کرسکیں گی جبکہ یہ میچز ریاست کے تین شہروں ریاض، جدہ، اور دمام میں کھیلے جائیں گے۔حکام کی جانب سے سعودی ویمنز فٹبال لیگ کے لیے پانچ لاکھ سعودی ریال کا انعام مختص کیا گیا ہے۔شہزادہ خالد بن الولید نے سعودی ویمنز فٹبال لیگ کے انعقاد پر مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسپورٹس آرگنائزیشن نے یہ بڑا اچھا فیصلہ کیا ہے، اس کی بدولت سعودی وژن 2030 کے اہداف پورے ہوں گے۔ان کا کہنا کہ کھیلوں کی دنیا میں خواتین کی سرپرستی اور ان کے کارناموں کا اعتراف مستقبل کی جہت میں اہم قدم ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی ویمنز فٹبال لیگ جیسے اقدام کا خواتین کی صحت اور جسمانی استعداد پر بہت اچھا اثر مرتب ہوگا۔
حوالہ ہنڈی اور غیر قانونی ایکسچینج کے خلاف ملک گیر کریک ڈاؤن، 62 کروڑسے زائد رقم برامد ، 337 گرفتار
پی ٹی آئی نے ججز تقرری کی مجوزہ آئینی ترامیم مسترد کر دیں
گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کی تقریب حلف برداری ملتوی
بانی پی ٹی آئی کی گرفتاری کے 2 پہلو ہیں، مولانا فضل الرحمان
وزیر اعلیٰ پنجاب سے کورین سفیر کی ملاقات، دونوں ممالک کے باہمی تعاون کی ضرورت پر زور
زہر خورانی سے خاتون سمیت 3 بچیاں جاں بحق
آئندہ بارہ گھنٹے کے دوران ملک کے بیشتر حصوں میں موسم زیادہ تر خشک اور گرم رہے گا
پاکستان کا مستقبل روشن ہے اورخطے کا اگلا ٹیک حب بننے کی جانب گامزن ہے،مسعودخان
باردانہ کے حصول میں مشکلات دور کرنے کیلئے قومی غذاتی تحفظ کمیٹی قائم
کالعدم تنظیم کے دہشتگرد اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک