راجن پور سے بلوچ ریپبلکن آرمی کے 3 دہشتگرد گرفتار

راجن پور(سی این پی)راجن پور میں سی ٹی ڈی نے دہشت گردی کا منصوبہ ناکام بناتے ہوئے بلوچ ریپبلکن آرمی کے 3 دہشت گرفتار کرلیے جبکہ بارودی مواد اور رقم برآمد کرلی۔سی ٹی ڈی کے مطابق موضع چک سوری تھانہ گوٹھ مزاری کی حدود میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے بلوچ ریپبلکن آرمی کے تین دہشت گرد محمد خان، عبد الکریم اور عالی کو گرفتار کرلیا۔دہشت گردوں کے قبضے سے 1 کلو وزنی ریموٹ کنٹرول بم، 300 گرام ہائی ایکسپلوزو بارود، بیٹری، تاریں بم بنانے کا سامان اور رقم برآمد کرلی۔دہشت گرد سوئی گیس پائپ لائن کو دھماکے سے اڑانا چاہتے تھے تاہم سی ٹی ڈی نے بروقت کارروائی سے دہشت گردی کا ایک بڑا منصوبہ ناکام بنادیا۔ گرفتار دہشت گردوں کو قانون نافذ کرنے والے اداروں نے نامعلوم مقام پر منتقل کردیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں