وزیراعظم آج طورخم بارڈر 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح کریں گے

پشاور (سی این پی)وزیراعظم عمران خان طورخم بارڈ چوبیس گھنٹے کھولنے رکھنے کے منصوبے کاآج افتتاح کریں گے، اجمل وزیر نے کہا بارڈ کھولنے سے دو طرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کو مزید فروغ حاصل ہوگا۔تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخواہ حکومت کے ترجمان اجمل وزیر نے نجی ٹی وی سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وسطی ایشیا کی منڈیوں تک رسائی کے لئے وزیراعظم عمران خان کی ہدایات کی روشنی میں طورخم بارڈر چوبیس گھنٹے کھولنے کیلئے انتظامات مکمل کرلئے گئے۔اجمل وزیر کا کہنا تھا کہ وزیراعظم عمران خان آج منصوبے کا افتتاح کریں گے ، کسٹم اور دیگر اداروں نے انتظامات مکمل کرلیے ہیں۔ بارڈ کھولنے سے دوطرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کومذید فروغ حاصل ہوگا۔ترجمان کے پی حکومت نے کہا بارڈ رکھولنے سے وطرفہ تجارت میں بہتری آئے گی اور تجارت کومذید فروغ حاصل ہوگا۔ دونوں ممالک کے درمیان تجارتی تعلقات زیادہ سے زیادہ ہونا چاہئے،پاکستان بھر میں اور بالخصوص خیبرپختونخواہ کے عوام کیلئے یہ بڑی خوشخبری ہے۔یاد رہے وزیراعلی خیبرپختونخوا محمود خان نے کہا تھا پاک افغان بارڈر کو 24گھنٹے کھولے رکھیں گے، بارڈرکھلے رہنے سے ٹرانزٹ بڑھے گی ، طور خم بارڈر کو جدید سہولتوں سے آراستہ کررہے ہیں، کوشش ہے بارڈر کے دونوں طرف مشکلات کاخاتمہ ہو۔محمودخان کا کہنا تھا کہ پاک افغان بارڈر پر امیگریشن کا عمل تیز بنانے کے لئے مزید کائونٹر بنائے جائیں گے، تجارت کے فروغ سے تعلقات میں بہتری آئیگی۔خیال رہے رواں سال جنوری میں وزیراعظم عمران خان نے اعلان کیا تھا کہ میں نے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کر دیے ہیں کہ 6 ماہ کے اندر طور خم بارڈر کو مکمل طور پر کھلا رکھنے کے لیے انتظامات مکمل کیے جائیں۔وزیراعظم کا کہنا تھا کہ طورخم بارڈر کا کھلا رہنا دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تعلقات اور بارڈر کے دونوں طرف رہائش پذیر افراد کے روزمرہ نجی تعلقات کے لیے بہت فائدہ مند ہوگا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں