رنگ روڈ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہو گا، وفاقی وزیرغلام سرور خان

راولپنڈی (عبدالحنان راجہ) اسلام آباد, راولپنڈی اور اس سے ملحقہ علاقوں کے لیے رنگ روڈ منصوبہ گیم چینجر ثابت ہو گا. تیزی سے بڑھتی آبادی اور بالخصوص راولپنڈی سے آبادی اور ٹریفک کا بہاو کم کرنے کے لیے یہ منصوبہ اپنے مقرر کردہ وقت میں مکمل ہو گا. وفاقی وزیر برائے سول ایوی ایشن غلام سرور خان نے یہ بات رنگ روڈ کے حوالہ سےمیڈیا سے بات چیت کرتے ہوۓ کہی. انکا کہنا تھا کہ راولپنڈی رنگ روڈ منصوبہ چہان پل سے شروع ہوگا اور دونوں شہروں کے مابین گزرتے ہوۓ اپنے نقطہ آغاز پر ہی اختتام پذیر ہوگا۔ روات سے ٹھلیاں انٹرچینج تک پچاس کلومیٹر پورے ہونے کے بعد یہ سڑک راولپنڈی میں داخل ہو گی جبکہ بقیہ حصہ اسلام آباد سے ہوتا ہوا شاہ اللہ دتہ ، سری سرل ، مارگلہ روڈ ، کوہسار ، ایف سیریز سیکٹرز ، بھارہ کہو اور کلر سیداں سے بھی گزرے گا۔ انہوں نے اس کو میگاپروجکٹ قرار دیتے ہوئے کہا کہ اب یہ گیریژن شہر کے لئے صرف ایک رنگ روڈ نہیں ہے ، بلکہ اسلام آباد اور راولپنڈی کے درمیان 100 کلو میٹر کی طویل لمبی راہداری ہوگی۔ انہوں نے کہا کہ اس پر 100 ارب روپے لاگت آئے گی۔ اس منصوبے کے ثمرات صرف جڑواں شہروں اسلام آباد اور راولپنڈی تک ہی محدود نہیں رہیں گے بلکہ اس سے پورے ملک کو فائدہ ہوگا ، انہوں نے مزید کہا کہ اس منصوبے کی تعمیر میں مزید دو سال لگیں گے۔اس منصوبے سے دونوں شہروں کی ٹریفک کی پریشانیوں کو کم کرنے میں بھی مدد ملے گی کیونکہ اس سے ماحولیاتی آلودگی کو ختم کرنے کے علاوہ 50،000 گاڑیوں کی آمد و رفت بھی آسان ہو گا.

اپنا تبصرہ بھیجیں