مودی کی حکومت بھارت کے اندر اور باہر بے عزت ہو رہی ہے،فواد چوہدری

اسلام آباد(سی این پی)وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مودی کی حکومت بھارت کے اندر اور باہر بھی بے عزت ہو رہی ہے۔مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو تشویشناک ہے، حریت قیادت جیلوں میں ہے۔تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں دواں اور خوراک کی قلت کا سامنا ہے، مقبوضہ کشمیر میں طویل کرفیو تشویشناک ہے، حریت قیادت جیلوں میں ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ نریندر مودی اور اس کی انتہا پسند سوچ بھارت میں تنہا کھڑی ہے، وزیر اعظم عمران خان کا مظفر آباد جلسہ بہت اہمیت کا حامل ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم سے دنیا کو آگاہ کرنا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپ، برطانیہ اور امریکا میں پاکستانیوں نے حکومت کا ساتھ دیا ہے، پاکستانیوں نے کشمیریوں سے یکجہتی کا مظاہرہ کیا ہے۔ بھارت میں ایسی حکومت ہے جسے اپنی بے عزتی کی پروا ہی نہیں، مودی کی حکومت بھارت کے اندر اور باہر بھی بے عزت ہو رہی ہے۔فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ مودی کی وجہ سے گجرات سے کہیں زیادہ خطرناک صورتحال ہے، دنیا کبھی ظالموں کو یاد نہیں رکھتی۔ یہ آر ایس ایس کی حکومت ہے، نریندر مودی جیسے لوگ گاندھی کے مقابلے میں نہیں کھڑے ہوسکتے۔انہوں نے کہا کہ نریندر مودی جو کچھ کر رہے ہیں اس کا انجام بہت برا ہوگا، مودی کی حکومت مقبوضہ کشمیر میں لوگوں کی زندگیوں سے کھیل رہی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں