واشنگٹن(سی این پی) امریکا میں کرونا وائرس سے متاثر ہونے والے افراد کی تعداد نے چین اور اٹلی کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے، امریکی صدر نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ 4 افراد پر مشتمل خاندان کو 3 ہزار ڈالرز ماہانہ دیے جائیں گے۔تفصیلات کے مطابق امریکا میں کرونا وائرس سے متاثرین کی تعداد 82 ہزار 594 ہو گئی ہے، جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 1300 ہو گئی، دوسری طرف 1868 مریض صحت یاب بھی ہو چکے ہیں۔ میڈیا کا کہنا ہے کہ زیادہ ٹیسٹ ہونے کے ساتھ تعداد میں اضافہ بھی دیکھنے میں آ رہا ہے، امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کرونا ٹاسک فورس کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر زیادہ سے زیادہ لوگوں کے ٹیسٹ کرا رہے ہیں، لوگ جلد از جلد کاموں پر واپس آنا چاہتے ہیں۔ٹرمپ نے اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 4 افراد پر مشتمل خاندان کو 3 ہزار ڈالرز ماہانہ دیں گے، موجودہ صورت حال سے بے روزگار ہونے والوں کا مکمل خیال کریں گے، کاروباری افراد کے لیے آسان قرضوں کا بندوبست کیا جا رہا ہے۔امریکی صدر نے ایک بار پھر دہرایا کہ مجھے ٹوٹا ہوا سسٹم ورثے میں ملا، کبھی سوچا بھی نہ تھا کہ ایسی صورت حال کا سامنا کرنا پڑے گا۔ ایئرلائنز اور ریسٹورنٹس کا کاروبار بہت مشکل میں ہے، ہمیں اپنی ایئرلائنز اور ریسٹورنٹس کے کاروبار کو جاری رکھنا ہے۔
چیئرپرسن این سی ایس ڈبلیو، اسلامی نظریاتی کونسل اور یو این ایف پی اے کم عمری کی شادیوں کے صحت پر اثرات سے نمٹنے کے لیے مشترکہ لائحہ عمل کے تحت کوشاں
صوبوں پر کمزور گروپوں کے تحفظ کے لیے انسانی حقوق کے قومی ایکشن پلان پر موثر عمل درآمد کو یقینی بنانے پر زور
صدر مملکت آصف زرداری نے پیپلزپارٹی پارلیمنٹرین کی صدارت سے استعفیٰ دے دیا
عمر حمید نئے سیکرٹری الیکشن کمیشن تعینات
پی ٹی آئی نے عام انتخابات میں مبینہ دھاندلی پر وائٹ پیپر جاری کردیا
سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 3 دہشتگرد ہلاک
معاشی سرگرمیوں میں تیزی سے عوام کو مزید ریلیف ملے گا، وزیراعظم
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تعیناتی چیلنج
ہم اپنی آئینی حدود بخوبی جانتے ہیں، آرمی چیف
کراچی،بچوں کو منشیات سے محفوظ رکھنے کیلئے اسکولوں پر کڑی نظر رکھنے کا فیصلہ