کورونا سے بچائو، ملک کی سرحدیں مزید 2 ہفتے بند رکھنے کا فیصلہ

اسلام آباد(سی این پی) وزارت داخلہ نے کورونا وائرس کی صورتحال کے پیش نظر تمام سرحدیں مزید 2 ہفتے تک بند رکھنے کا اعلان کردیا۔وزارت کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا کہ قومی رابطہ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق وزارت داخلہ نے تمام بارڈرز 2 ہفتے تک مزید بند رکھنے کا فیصلہ کیا ہے۔وزارت داخلہ کے مطابق یہ فیصلہ کورونا پھیلائو کو روکنے کے لیے کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ 13 مارچ 2020 کو کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے قومی سلامتی کمیٹی کا خصوصی اجلاس ہوا تھا جس میں ایران اور افغانستان کے ساتھ مغربی سرحدیں ابتدائی طور پر 14 روز کے لیے بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا تھا جس کے بعد اس 14 اپریل تک توسیع کردی گئی تھی۔اس کے علاوہ پاکستان نے افغانستان کے سرحد کو بھی بند کررکھا تاہم طورخم سرحد کو یکطرفہ طور پر کھولا گیا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں