اسلام آباد(سی این پی)مسقط میں پھنسے 150 پاکستانیوں کو عمان کی سلام ایئر کی خصوصی پرواز نے کراچی پہنچا دیا ہے جب کہ یہاں سے 15 خواتین سمیت 55 عمانی شہریوں کو مسقط روانہ کیا گیا ہے۔سلام ایئر کی فلائٹ او وی 9205 کے مسافروں میں عمان سے بے دخل کیے گئے پاکستانی شہری بھی شامل تھے جو مسقط کی جیل میں قید تھے اور کورونا وائرس کی عالمی وبا کی وجہ سے عمان کے سلطان کی خصوصی ہدایت پر انہیں رہا کر کے پاکستان بھیجا گیا ہے۔ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کراچی پہنچتے ہی تمام مسافروں کو کورونا وائرس کی اسکینگ کے بعد خصوصی انتظامات کے تحت قرنطینہ سنٹر منتقل کر دیا گیا ہے۔اس سلسلے میں کمشنر کراچی کی ہدایت پر چھ خصوصی ائیرکنڈیشن مسافر گاڑیاں کراچی ائرپورٹ پر مامور کی گئی تھیں۔ائرپورٹ ذرائع کے مطابق عمان حکومت کی درخواست پر پاکستان نے سلام ایئر کی خصوصی پرواز کو اپنے شہری واپس لے جانے کے لیے کراچی لینڈنگ کی اجازت دی۔کراچی کے عمان قونصلیٹ کے توسط سے 15 خواتین سمیت 55 مسافر اسی فلائٹ او وی 9206 سے مسقط گئے، جناح ٹرمینل پر سول ایوی ایشن اسٹاف نے ان مسافروں کو اسکیننگ کے بعد مکمل سینی ٹائز کیا جب کہ ان کے سامان پر بھی جراثیم کش اسپرے کیا گیا۔عمان قونصلیٹ کی فراہم کردہ فہرست کے مطابق ہی تمام مسافروں کو فلائٹ کے لیے بورڈنگ دی گئی۔
لاہور، عدالتوں کی منتقلی پر وکلا کا احتجاج، پولیس کا لاٹھی چارج اور شیلنگ، متعدد گرفتار
9 مئی کی زیادہ تر ویڈیوز پی ٹی آئی نے خود فخریہ انداز میں بنائیں،خواجہ آصف
بشریٰ بی بی کو اڈیالہ جیل منتقل کرنے کی درخواست منظور
9 مئی کو بغیر اجازت ریلی کی اجازت نہیں دی جائے گی: اسلام آباد پولیس
سورج کا پارہ ہائی، شہری گرمی سے بے حال
مریم نواز سے ترکمانستانی سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون پراتفاق
ویڈ لاک پالیسی جلد از جلد منظور کروائی جائے,خواتین اساتذہ کا سپیکر قومی اسمبلی سے مطالبہ
گندم درآمد کرنے کا فیصلہ پی ڈی ایم حکومت کی سمری پر لیا گیا تھا، انوار الحق کاکڑ
سید حسن شاہ بخاری طویل علالت کے بعد وفات پا گئے
پاکستان اور جاپان تجارت اور سرمایہ کاری کو فروغ دیں، وزیراعظم