حکومت تعلیمی اداروں سے متعلق پالیسی بناتے وقت زمینی حقائق کو مد نظر رکھے، نعیم اشرف

راولپنڈی(سی این پی)چیئرمین آئینز ایجوکیشن فاؤنڈیشن پاکستان نعیم اشرف نے کہا ہے کہ حکومت تعلیمی اداروں سے متعلق پالیسی بناتے وقت زمینی حقائق کو مد نظر رکھے نجی تعلیمی اداروں کو پانچ ماہ تک بند کرنا ناقابل فہم , تعلیم, تعلیمی نظام اور ان کی اقتصادی صورتحال پر ظلم ہے. موجودہ صورتحال میں پاکستان کے کم و بیش ڈیڑھ لاکھ نجی تعلیمی ادارے ان مبہم اور غیر حقیقت پسندانہ پالیسیوں سے متاثر ہو رہے ہیں. نعیم اشرف کا کہنا تھا کہ حکومت اس ضمن میں نجی تعلیمی اداروں کے ذمہ داران اور ان کی نمائندہ تنظیمات سے مشاورت کے بعد حتمی لائحہ عمل کا اعلان کرے. اداروں کو فیسوں کی مد میں گزشتہ دو ماہ سے مشکلات کا سامنا ہے جبکہ عمارات کے کرایہ جات, یوٹیلٹی بلز اور دیگر مدات میں اخراجات جاری ہیں. اگر یہی صورتحال برقرار رہی تو ملک بھر میں ہزاروں تعلیمی ادارے بند ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ اور شرح خواندگی پہ اس کے منفی اثرات مرتب ہوں گے.

اپنا تبصرہ بھیجیں